0

میڈیا پر بھروسہ، کورونا ویکسی نیشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سروے


واشنگٹن ڈی سی: امریکا میں کیے گئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ خبروں کیلیے سوشل میڈیا پر بھروسہ کرنے والوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین لگوانا نہیں چاہتی۔دی کووِڈ اسٹیٹ پروجیکٹ کے عنوان سے جاری ایک وسیع منصوبے کے تحت کیے گئے اس سروے میں امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ کولمبیا سے مجموعی طور پر 20,669 افراد نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ کووِڈ 19 کی حالیہ عالمی وبا میں سوشل میڈیا سے پھیلنے والی افواہوں نے دنیا بھر میں بے یقینی کی فضا نہ صرف پیدا کی ہے بلکہ اب تک اس فضا کو قائم بھی رکھا ہوا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں