0

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


پشاور: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور ہیڈ کوارٹرزآمد پر وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جب کہ وزیراعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری اسٹیبلائزیشن آپریشنز اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزئر اعظم نے بارڈر مینجمنٹ اور فینسنگ پر اظہار اطمینان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں