0

ٹوکیواولمپکس؛ جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن


ٹوکیو: جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم بھی بھرپور کوششوں کے باوجود پاکستان کے لیے کوئی میڈل حاصل نہیں کرسکے۔ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم سمیت دنیا بھر کے 12 بہترین ایتھلیٹ شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں ارشد ندیم چوتھے جب کہ دوسرے مرحلے میں پانچویں نمبر پر رہے۔ ارشد ندیم پاکستان کے لیے کوئی میڈل تو نہ جیت سکے لیکن کروڑوں پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرو کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ ارشد ندیم کوالیفائنگ رانڈ کے اپنے گروپ میں 85 اعشاریہ 16 میٹر کے ساتھ پہلے نمبرپر رہے تھے جب کہ کوالیفائنگ رانڈ میں مجموعی طورپر ان کی پوزیشن تیسری رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں