0

پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑے بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، منظور وسان کی پیشگوئی


کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں۔اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کردی ہیں، اور کہا ہے کہ اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، آئندہ سال صدر مشرف والا کھیل کھیلا جائے گا، الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے، اور عمران خان مجبور ہوکر وقت سے پہلے خود الیکشن کا اعلان کریں گے، اور یہ اعلان 2022 میں متوقع ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے لوگ بھی دوسری پارٹی میں جائیں گے، کیوں کہ ان کو اپوزیشن میں رہنے کے بجائے اقتدار میں رہنا پسند ہے، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائیں گے اور ان کے اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف ہوں گے، جوبولے گا وہ پھنسے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں