0

اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وبا کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وبا کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وبا کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس نے کورونا وبا کے خلاف ہماری حکمت عملی کا مرکزی کردار ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی، جس کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں