0

امریکا اور یورپ شدید ہلاکت خیز سردی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں، تحقیق


برلن: ماحولیات کے ایک جرمن ماہر نے خبردار کیا ہے بہت بڑے پیمانے پر جاری رہنے والے سمندری بہا گلف اسٹریم کا خاتمہ شمالی امریکا اور مغربی یورپی ممالک کو ناقابلِ برداشت اور ہلاکت خیز سردی کا شکار کرسکتا ہے۔یاد رہے کہ خلیجی بہا (گلف اسٹریم) بحرِ اوقیانوس میں وسیع پیمانے پر پانی کا طاقتور بہا ہے جو خلیج میکسیکو سے گرم سمندری پانی کو بحرِ اوقیانوس (اٹلانٹک اوشن) میں پہنچاتا ہے جو امریکا اور کینیڈا کے مشرقی ساحلوں سے لے کر مغربی یورپ کے ممالک (بشمول برطانیہ) کے ساحلوں تک پہنچاتا ہے۔گلف اسٹریم ہی کی وجہ سے شمالی امریکا اور مغربی یورپ کے ممالک میں گرمی اور سردی، دونوں کی شدت بہت زیادہ نہیں بڑھتی۔سرد موسم میں گلف اسٹریم کی بدولت سمندر کا نسبتا گرم پانی شمالی امریکا اور مغربی یورپ کے ساحلی علاقوں سردی کی شدت بڑھنے نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں