0

طالبان نے تین دنوں میں 3 اہم صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرلیا


قندوز: طالبان نے مسلسل تیسرے دن لڑائی کے بعد افغان صوبے قندوز کے دارالحکومت پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد تین روز میں طالبان کے زیر کنٹرول آنے والے اہم صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے قندوز میں پولیس ہیڈکوارٹر، گورنر کے کمپائونڈ اور شہر کی جیل پر قبضہ کرلیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق مقامی ذرائع اور قندوز میں موجود صحافیوں نے بھی اس ات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارلخلافہ میں طالبان جنگجو دکھائی دے رہے ہیں۔قندوزکے رکن اسمبلی امرالدین ولی نے الجزیرہ کو بتایا کہ گزشتہ روز دوپہرسے شروع ہونے والے بھرپور تصادم کے بعد تمام حکومتی ہیڈ کوارٹرزطالبان کے قبضے میں ہیں، تاہم فوجی اڈہ اور ایئر پورٹ کا کنٹرول ابھی تک افغان سیکیورٹی فورسز کے پاس ہے اور وہ اسے بچانے کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں۔قندوزمیں موجود ہیلتھ آفیشلز کے مطابق اب تک خواتین اور بچوں سمیت 14 لاشوں اور 30 زخمیوں کو اسپتال لایاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں