0

نواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں، ثنا اللہ زہری


کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فطرت میں وفا نہیں۔کوئٹہ میں جلسے کے دوران سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ سمیت تمام رہنماوں کا شکر گزار ہوں جو پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، بلوچستان کے عوام اور پیپلزپارٹی کا رشتہ تین نسلوں کا ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان دیا، پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی میں حصہ دیا، بلوچستان کا اگلا وزیراعلی ایک جیالا ہوگا، ہم بلوچستان کے مسائل حل کریں گے، ہم بلوچستان کے ہر ضلع میں پہنچیں گے۔ بلوچستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں تو کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں