0

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، وزیرداخلہ


راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ چینی سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی، دونوں رہنماں کے مابین پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور واقعے کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں گے، پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں