0

کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ


کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔صوبے میں بورڈز کے امتحانات کروانے کے حوالے سے وزیر تعلیم سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 19 اگست تک تعلیمی اداروں کو بند رکھیں گے، جو امتحانات رکے ہوئے ہیں ان کو 10 اگست سے آغاز کرے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ یقینی بنائیں گے کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن ہو۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ لاک ڈان کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے، اب اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رہیں گے، جب کہ بورڈ کے رہ جانے والے امتحانات 6 محرم تک لئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں