0

کسی ملک کو اجازت نہیں کہ وہ سیاسی مقاصد کیلئے پوری قوم پر الزام تراشی کرے، وزیرخارجہ


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کسی ملک کو اجازت نہیں کہ وہ سیاسی مقاصد کیلئے پوری قوم یا معاشروں پر دہشت گردی کے حوالے سے الزام تراشی کرے۔ اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف تقریبات میں بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہمارے معاشرے کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، چاہے وہ افراد کی جانب سے ہوں، گروہوں یا ریاستوں کی جانب سے ہوں، خطے میں قیام امن کیلئے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان ناگزیر ہے، لیکن کچھ اسپائلرز خطے میں امن کے دشمن ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے عفریت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو اکثر اوقات سرحد پار معاونت کے باعث ہوئی، ہمیں کسی ملک کو یہ اجازت ہرگز نہیں دینی چاہیے کہ وہ سیاسی مقاصد کیلئے پوری قوم یا معاشروں پر دہشت گردی کے حوالے سے الزام تراشی کرے، دہشت گردی کے خلاف ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں اپنی جانوں کی قربانی دی ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان ایک جامع نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے، ہم نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں