0

تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے وفد کو بتایا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے، وفد سے افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی، سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست بھی کی گئی تھی۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان اورافغان سفیر کی صاحبزادی کی وڈیو دیکھی ہے۔ سامنے آنے والے حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کے مطابق نہیں ہیں اور افغانستان کے وفد کو بتایا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے، وفد سے افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی، سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست بھی کی گئی۔ امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں