0

خلوص کیساتھ چاہتے ہیں کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ چاہتے ہیں کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں شرکا نے عالمی علاقائی اور ملکی صورتحال کا اجمالی جائزہ لیا، فورم کو پاک افغان بارڈر صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات خاص طور پر ویسٹرن زون کے حالات اور بدلتی صورتحال میں پیدا شدہ حالات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مثر بارڈر کنٹرول کے لیے کوششوں اور جامع بارڈر منیجمنٹ رجیم پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف نے مغربی بارڈرز پر چوکس رہنے کی ہدایت کی اور پاکستان کے امن، کونیکٹیویٹی اور مشترکہ خوشحالی کے وژن کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں