0

پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ انڈیا میں بنتا ہے جسے پی ٹی ایم پھیلاتی ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ انڈیا سے چلائے جاتے ہیں، اور پی ٹی ایم ان بھارتی ٹرینڈز کو پاکستان میں پھیلاتی ہے، جب کہ اس ان ٹرینڈز میں افغانستان بھی پاکستان کے خلاف حصہ ڈالتا ہے۔ بھارت میں قومی سلامتی مشیر کے پاس جعلی خبریں پھیلانے کے لیے 333 کروڑ کا بجٹ ہیان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اورمیڈیا پراپیگنڈا میں ہمارے اپنے لوگ بھی ملوث ہیں۔ سوشل میڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے سوشل میڈیا کا2 سال کا ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ انڈیا سے چلائے جاتے ہیں، پی ٹی ایم بھارتی ٹرینڈز کو پاکستان میں پھیلاتی ہے، افغانستان سے بھی پاکستان کے خلاف ٹرینڈز میں حصہ ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی ایم بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھی سپورٹ کررہی ہے اوربلوچستان کی علیحدگی کے بارے میں ٹرینڈ پی ٹی ایم نے شروع کیا، اور اس ٹرینڈ کو بھارت سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے فالو کیا، جب کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھی ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں