0

پیپلزپارٹی کی (ن) لیگ کو وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے عہدوں کی پیشکش


کراچی / لاہور: پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کردی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماں کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں، اور ان رابطوں میں اہم ہیش رفت بھی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر مرکز اور پنجاب میں ان ہاس تبدیلی کے خواہاں ہیں، اور بیک ڈور رابطوں میں پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ رہنماں نے مسلم لیگ (ن) کو وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کردی ہے، اور کہا ہے کہ اگر ن لیگ ساتھ دے تو مرکز اور پنجاب میں ان ہاس تبدیلی ممکن یے، کیوں کہ ہمارے پاس مرکز اور پنجاب میں نمبرز پورے ہیں، اگر آپ ساتھ دیں تو ان ہاس تبدیلی کی صورت میں پیپلزپارٹی مرکز میں وزیراعظم اور پنجاب میں وزیراعلی ن لیگ کا قبول کرے گی۔پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ان ہاس تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کے ناراض اراکین اور حکومتی اتحادی پوری طرح تیار ہیں، حکومت اور اتحادیوں کے 25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب میں 31 ارکان اسمبلی ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں