0

چیئرمین بورڈ کی پوسٹ، نوٹیفکیشن میں تاخیر پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں


کراچی: احسان مانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں تاخیر پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔جون کے اواخر میں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کو مزید تین برس تک کام جاری رکھنے کی ہدایت دے دی ہے،وہ ایک بار پھر ان سمیت اسد علی خان کوبورڈ آف گورنرزکیلیے نامزدکریں گے،رسمی الیکشن کے بعد مانی مزید تین برس کیلیے چیئرمین بن جائیں گے، البتہ اب ڈیڑھ ماہ گذرنے کے باوجود اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔چیئرمین بورڈ کی وزیر اعظم سے ملاقات21 جون کو ہوئی تھی،ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ہی میڈیاکو ایکسٹینشن کے حوالے سے خبر فیڈ کی گئی تھی،اب تاخیر پر مسلسل خاموشی طاری ہے۔بورڈ کے ایک اعلی افسر نے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے جب حکومت کو خط تحریر کیا تو سخت جواب آیا کہ انھیں یہ پوچھنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں ناقص کارکردگی کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ کے معاملات کو جس طرح بورڈ نے مس ہینڈل کیا اس پر بعض اعلی شخصیات خوش نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں