0

عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، شیخ رشید


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، این سی او سی نے 20 وینٹی لیٹر دیئے ہیں، ہمیں 15 مزید وینٹی لیٹر چاہییں۔ جمعہ اور اتوار کو 2 روز کووڈ کی چھٹی نامناسب ہے، اس بارے میں اسد عمر سے بات ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی لیکن وہ لوگ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، افغان سفیر کی بیٹی پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے، اس نے 3 زبانوں میں انٹرویو دیئے، یہ سلسلہ جاری رکھا گیا تو ہمارے پاس تمام فوٹیج ہیں، ہم نے افغان تفتیشی ٹیم کو سفیر کی بیٹی سے متعلق معاملے سے آگاہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں