0

سیاسی جماعتوں کو ملک دشمن قرار دینے پر عدلیہ حکومت کیخلاف نوٹس لے، ن لیگ


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی اینٹی اسٹیٹ ایکٹرز سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ انتہائی گمراہ کن پروپیگنڈا اور ہیش ٹیگس پر مشتمل ہے عمراں خان کی حکومت فاشسٹ ہے، امید ہے عدلیہ ان رپورٹس کا سوموٹو ایکشن لے گی۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک وزیر اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے کل پریس کانفرنس کی، 135 صفحات کی جو رپورٹ وہ لے کر آئے خود انہوں نے نہیں پڑھی، یہ رپورٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزارت اطلاعات نے تیار کی ہے اور رپورٹ کا عنوان ہیریاست دشمن بیانات۔انہوں ںے کہا کہ یہ رپورٹ جون 19 سے اگست 22 تک ہے، ریاست دشمنوں میں اسرائیل اور ہندوستان کا نام لیا گیا جس میں شک نہیں، بلوچ علیحدگی پسندوں کا نام لیا گیا وہ بھی یقینا ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں جو عوام کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کرتی ہیں انہیں بھی اینٹی اسٹیٹ قراردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں