0

آنکھ کی پتلی اور ذہانت کے درمیان تعلق کا انکشاف


اٹلانٹا: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں کی پتلیوں اور ذہانت کے درمیان تعلق موجود ہوتا ہے۔ پتلی آنکھوں کے عین درمیان سیاہ گول دائرے کو کہتے ہیں جس کی بنیاد سے پتلی کو ناپ کر اور مختلف دماغی ٹیسٹ سے اس تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ آنکھیں نہ صرف دل و جسم کا احوال بیان کرتی ہیں بلکہ دماغی صلاحیت کو بھی ثابت کرتی ہیں۔ اگرچہ پتلی روشنی کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں سکڑتی اور پھیلتی ہے لیکن اس سے خوف، حیرت، دلچسپی اور دماغی تھکاوٹ کا اظہاربھی ہوتا ہے۔ پولیس اہلکار اسے دیکھ کر جھوٹ پکڑنے کا کام بھی لیتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں