0

لاہور میں وکیل خدیجہ صدیقی کی گاڑی پر فائرنگ


لاہور: گلبرگ میں وکیل خدیجہ صدیقی کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے گلبرگ میں وکیل خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔وکیل خدیجہ صدیقی نے فائرنگ کے واقعے کے خلاف تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کرا دی ہے جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں گھر کے اندر موجود تھی، فائر کی آواز کے بعد باہر نکل کر دیکھا تو میری گاڑی کے بونٹ پر ایک گولی لگی تھی، میری جان کو خطرہ ہے قانونی کارروائی کی جائے، 3 مئی 2016 کو مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کا مقدمہ نمبر 330/16 تھانہ سول لائن میں درج ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں