0

میڈ ان پاکستان اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز، یو اے ای پہلا خریدار


اسلام آباد: انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کیلیے اسمارٹ فون کی برآمدات کا آغاز کردیا ہے۔ 4G اسمارٹ فون کی پہلی کھیپ مینوفیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لیے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 4G اسمارٹ فون کے 5 ہزار 500 یونٹس کی پہلی کھیپ مینوفیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں