0

چینی کمپنی نے کمرشل روبوٹ کتا بنالیا؛ قیمت ڈھائی لاکھ روپے


بیجنگ: امریکی بوسٹن ڈائنامکس کے روبوٹ کتے اسپاٹ کے جواب میں چین کی مشہور شیامی اسمارٹ فون کمپنی نے سائبر ڈاگ پیش کردیا جسے 1500 ڈالر (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ بوسٹن ڈائنامکس کے روبوٹ کتے خاصی بڑی جسامت کے ہیں جنہیں عسکری مقاصد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلیے بنایا گیا ہے۔ان کے مقابلے میں سائبر ڈاگ کی جسامت خاصی کم (بڑی بلی جتنی) ہے۔ علاوہ ازیں، انہیں کثیرالمقاصد اور اوپن سورس ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی پیمانے پر فروخت کیلیے پیش کیا گیا ہے۔فی الحال سائبر ڈاگ کے صرف ایک ہزار یونٹ تیار کیے گئے ہیں جن کی آن لائن فروخت کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
سائبر ڈاگ کیا کرسکتا ہے؟ اس کا انحصار خریدنے والے پر ہے جو اسے کھلونے کی طرح استعمال کرکے اپنا دل بہلا سکتا ہے؛ اور اگر چاہے تو روبوٹکس کے میدان میں تحقیق کیلیے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں