0

ہیٹی میں طاقتور زلزلیسے 29 افراد ہلاک


پورٹ او پرنس: کیریبئین ملک ہیٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح آنے والے 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزسینٹ لوئیس دوسود سے 12 کلومیٹر دور شمال مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ہیٹی کے محکمئہ شہری تحفظ کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس ایڈ کے بیورو فار ہیومینیٹرین اسسٹنس کے مطابق یو ایس ایڈ نے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں