0

کراچی میں ٹرک کے اندر دھماکا، 10 افراد جاں بحق


کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹان میں چھوٹے ٹرک کے اندر دھماکے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ کراچی بلدیہ ٹان مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں شہزور ٹرک کے اندر دھماکا ہوا۔ بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا تخریب کاری کا نتیجہ ہے؟ اس بات کا تعین کیا جارہا ہے۔ امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں