0

افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے۔افغان رہنماں کا اعلی وفد وزارتِ خارجہ پہنچا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعدازاں میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے افغان وفد سے ملاقات ہوئی، وفد میں مختلف مکتبہ فکرکے لوگ شامل ہیں، انہوں نے امن عمل میں حصہ لینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان میں افراتفری کاخاتمہ چاہتیہیں، ڈنمارک کیوزیرخارجہ سیبات ہوئی ہے، ڈنمارک کیلوگوں کاافغانستان سیمحفوظ انخلاہوچکا، پاکستان مزیدپروازیں افغانستان بھیجنیکی کوشش کررہاہے، 380غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں، افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں