0

صارفین کی سردرد کی شکایت پر ٹوئٹر انتظامیہ کا ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ


سلیکان و یلی: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر سر درد کی شکایات سامنے آنے کے بعد اپنے حال ہی میں پیش کیے گئے ڈیزائن کو دوبارہ ڈیزائن کر رہا ہے۔ٹوئٹر نے گزشتہ ہفتے ہی ہائی کنٹراسٹ رنگوں اور کسٹم ڈیزائن فونٹ Chirp کے ساتھ نئے ڈیزائن کو پیش کیا تھا۔ اس ڈیزائن کی رونمائی کرتے ہوئے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھنے میں اس کا احساس کچھ عجیب ہوسکتا ہے لیکن اس سے کانٹینٹ کے استعمال میں بہتری کے ساتھ ساتھ واضح دکھائی دے گا۔ لیکن اس ڈیزائن کو استعمال کنددگان کی جانب سے متوقع پذیرائی نہیں مل سکی اور صارفین نے اسے پریشان کن، پڑھنے میں مشکل اور روشنی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے سردرد کی شکایت کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں