0

طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کیلیے تیار ہیں، چین


بیجنگ: ایک حالیہ بیان میں چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور ہم افغان عوام کی خواہشات اور انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان چھون اینگ نے ایک تازہ پریس کانفرنس کے دوران افغانستان کیحالات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 40 سال سے بھی زیادہ مدت سے جنگ جاری ہے۔ جنگ بندی اور امن کا حصول نہ صرف تین کروڑ سے زائد افغان عوام کی خواہش ہے بلکہ یہ عالمی برادری، اس خطے اور افغانستان کی خواہش بھی ہے۔چین نے نوٹ کیا ہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے، وہ ایک کھلی اور جامع اسلامی حکومت کے قیام پر بات چیت کریں گے اور افغان شہریوں اور افغانستان میں غیر ملکی مشنز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ذمہ دارانہ اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں