0

ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی


اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 9 لاکھ 9 لاکھ 89 ہزار 13 صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لئے 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے، 3 ہزار 669 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔ملک میں اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 79 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 9 لاکھ 9 لاکھ 89 ہزار 13 صحتیاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 72 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے اب اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 478 ہو گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 88 ہزار 588 ہے۔ جن میں سے 4 ہزار 787 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں