0

مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی


اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک اسلامی طالبان کے امیر مولوی ہیب اللہ اور ان کے تمام رفقا کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمعیت نے روز اول سے امریکا اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز جب کہ طالبان کی مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا، مخلصانہ قربانیوں کے بعد اللہ تعالی کی مدد اور تائید سے طالبان نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں سے آزاد کرادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں