0

واپڈا کا ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کا انعام


لاہور: واپڈا نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نواز دیا۔واپڈا ہاس لاہور میں ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے جیولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹنگ میں پانچویں نمبر پر آنے والے طلحہ طالب کو پچیس پچیس لاکھ روپے کیانعامی چیک دئیے گئے۔ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ جونیئر ٹینس چیمپیئن ابوبکر طلحہ کو پچاس ہزار کا چیک دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں