0

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران فوجی جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک فوجی اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے کانی گرم میں 17 اور 18 اگست کی درمیانی رات دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سونے زئی نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں