0

شعیب ملک کی ٹیم میں عدم شمولیت مسٹری بن گئی


کراچی: لیگز میں عمدہ کارکردگی کے باوجود شعیب ملک کی قومی ٹیم میں عدم شمولیت مسٹری بن گئی۔شعیب ملک نے آخری بار یکم ستمبر 2020کو انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز پایا تھا،اس کے بعد سے انھیں واپسی کا موقع نہیں ملا، رواں برس پشاور زلمی کی جانب سے وہ354 رنز بنا کر پی ایس ایل 6کے تمام بیٹسمینوں میں چوتھے نمبر پر رہے۔میرپور رائلز کیلیے240 رنز نے انھیں حالیہ کشمیر پریمیئر لیگ کے بیٹنگ چارٹس میں تیسری پوزیشن دلائی، قومی ٹیم کو مڈل آرڈر میں مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔ رواں برس 14مکمل ٹی ٹوئنٹی میچز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے سوا واحد نصف سنچری فخر زمان نے بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں