0

وزیراعظم کا مینار پاکستان پر یوٹیوبر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا نوٹس


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان میں یوٹیوبر لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر آئی جی پنجاب انعام غنی سے رابطہ کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں پیش آئے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیس خاتون یوٹیوبر پر حملے اور قلعہ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو پکڑ رہی ہے۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ یہ واقعات قانون اور سماجی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، حکومت ان واقعات میں ملوث کسی ایک فرد کو بھی نہیں چھوڑے گی۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گریٹر اقبال پارک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آردرج ہوگئی، پنجاب حکومت معاملے پر سخت کارروائی یقینی بنائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں