0

سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کی طالبان قیادت سے اہم ملاقات


کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں طالبان کے نگراں گورنر سے اہم ملاقات کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان میں کابل کے نگراں گورنر رحمان منصور سے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی اور افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ اور اشرف غنی کے دور میں اعلی عہدے پر فائز عبداللہ عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ گورنر سے کابل کے شہریوں کی جان، مال اور آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں