0

فیس بک اور ٹوئٹر افغانستان میں امریکا نواز افراد کا ڈیجیٹل تحفظ کرنے لگے


کیلی فورنیا: ٹیکنالوجی کے میدان میں سر فہرست کمپنیاں بھی افغانستا ن میں امریکا اور نیٹو افواج کے لیے کا م کرنے والے افراد کو طالبان سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے میدان میں آگئیں ہیں۔فیس بک، ٹوئٹر، لنکڈ ان نے افغانستان میں امریکا نواز اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لیے مختلف طریقے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ذیل میں بتایا گیا ہیکہ یہ کمپنیاں کس طرح امریکا نواز افراد کو ڈیجیٹل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔فیس بک فیس بک دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان سے متعلق مواد کوہٹا رہی ہے۔ جب کہ افغانستان میں استعمال کنندگان کی فرینڈز لسٹ کو دیکھنے کی صلاحیت بھی عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔ جس کے بعد افغانستان میں موجود افرادنہ ہی کسی دوسرے فرد کی فرینڈ لسٹ میں موجود افراد کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ نام سے کسی شخص کو تلاش کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں