0

وزیرخارجہ کا اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال


اسلام آباد: وزیرخارجہ کا اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثمین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمیں توقع ہے کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے اورجامع سیاسی تصفیے کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے، کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا باعث ہوگی، ضرورت اس امرکی ہے کہ افغان شہریوں کی سیکورٹی اوران کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں