0

پارک میں لڑکی پر تشدد کی ویڈیو آزاد کشمیر کی نکلی


پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پر تشدد کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا سراغ لگالیا، ویڈیو آزاد کشمیر کے ضلع میر پور کی نکلی، پنجاب پولیس نے ویڈیو آزاد کشمیر کے ہونے کی تصدیق کردی۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق مذکورہ ویڈیو لاہور کی نہیں بلکہ میرپور آزاد کشمیر کے جھری کس پارک کی ہے جسے آزاد کشمیر کے حسنین نامی شہری نے ٹک ٹاک پر آزاد کشمیر سے ہی اپ لوڈ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق ایس پی، سی آر او نے شہری حسنین کا نمبر ٹریس کرکے اس کے ساتھ رابطہ کرکے ویڈیو کے بارے میں دریافت کیا، حسنین نے دوران گفتگو تصدیق کی کہ مذکورہ ویڈیو جھری کس فیملی پارک میر پور آزاد کشمیر کی ہے،14 اگست کی شام 6 بجے پارک میں آنے والی دو فیملیز کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ترجمان کے مطابق شہری حسنین نے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پیجز پر چلتی رہی اور کچھ ہی دنوں میں وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں