0

کورونا وائرس کی ابتدا کا معما حل کرنے کیلیے عالمی ادارہ صحت نے تحقیقی گروپ بنا دیا


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیق کے لیے نئے سائنسی مشاورتی گروپ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے ماہرین سے گروپ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیق کے لیے ایک مشاورتی گرپ تشکیل دیا ہے۔ 25 ماہر ارکان پر مشتمل یہ نیا سائنسی گروپ کورونا کی اصلیت کی نشاندہی، ضروری اقدامات کے لیے تجاویز اور آج تک کیے گئے کام کا آزاد تجزیہ فراہم کرے گا۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے ماہرین سے اپیل کی ہے کہ 10 ستمبر تک نئے مشاورتی گروپ میں شامل ہونے کے لیے درخواست دیں۔ یہ گروپ کورونا کے ساتھ ساتھ ایبولا جیسے دیگر وائرسوں سے جڑے مسائل پر بھی عالمی ادارہ صحت کو رہنمائی فراہم کرے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں