0

امریکا کا افغانستان سے انخلا احمقانہ اقدام ہے، ٹونی بلیئر


لندن: سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے افغانستان سے انخلا کو احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بڑی حکمت عملی نہیں بلکہ ایک سیاسی چال ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے اقدام نے دنیا بھر میں شدت پسند جنگجووں کو خوش کردیا ہے۔ امریکی انخلا سے طالبان کو افغانستان پر قبضے کا موقع ملا۔سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے ان خیالات کا اظہار اپنے انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل میں کیا۔ ٹونی بلیئر 1997 سے 2007 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے اور نائن الیون کے بعد افغانستان میں اپنی فوجیں بھی بھیجی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں