0

جعلی انوائس اسکینڈل؛ صدر مملکت نے ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 1.2 ارب روپے کے جعلی انوائس اسکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ایف بی آر نے 1.2 ارب روپے مالیت کے جعلی انوائس اسکینڈل سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کے سو موٹو کیسز میں فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کر رکھی تھی، صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے دائر 42 درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے نمٹا دیا۔صدر مملکت نے ایف بی آر کو ماہانہ عمل درآمد رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو شنوائی کا حق دینے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں