0

سندھ حکومت کا پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ


کراچی: سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کے برخلاف کھولے جانے والے اسکولوں اور مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف 23 اگست بروز پیر سے آٹ ڈور کلاسز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے تمام پرنسپلز کو متنبہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر تاحکم ثانی اسکول بند رکھنے کے حکومتی اعلان کے برخلاف تدریسی عمل جاری رکھنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں