0

نیند کی خرابی سے ناگہانی موت کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے، تحقیق


پینسلوینیا: امریکی طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جن افراد کی نیند بار بار ٹوٹتی رہتی ہے ان میں دل اور رگوں کے مسائل یا کسی بھی دوسری وجہ سے اچانک موت کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت تقریبا دگنا ہوتا ہے جو سکون کی نیند سوتے ہیں۔یہ تحقیق دراصل ایک جامع تجزیہ (میٹا اینالیسس) ہے جو پینسلوینیا، امریکا کے ماہرین نے کی ہے جبکہ اس کی تفصیلات بی ایم جے اوپن ریسپائریٹری ریسرچ کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔اس جامع تجزیئے میں انہوں نے گزشتہ برسوں میں کیے گئے 22 تحقیقی مطالعات کا جائزہ لیا جن میں اوسطا 62 سال عمر کے 42 ہزار سے زیادہ افراد شریک تھے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں