0

ورلڈ یوتھ اسکریبل کا ٹائٹل دوسری بارپاکستان کے سید عماد علی نے جیت لیا


کراچی: ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ پاکستان کے سید عماد علی نے جیت لیا۔عماد علی نے دوسری بار یوتھ اسکریبل کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا، دوروزہ فائنل میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے، سید عماد علی نے 9 گیمز جیتے اور 329کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کے مادھو گوپال نے بھی 9گیمز جیتے لیکن وہ دوسرے نمبر پررہے، تھائی لینڈ کے نپت نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فائنلز میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حشام ہادی خان کو 7گیمز میں فتح ملی اور ان کا چوتھا نمبر رہا، ٹیم کے اعتبار سے پاکستان ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔سید عماد علی 2018 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ویسپا یوتھ اسکریبل کپ بھی جیت چکے ہیں، اس طرح وہ دو بار ویسپا یوتھ کپ جیتنے والے دنیا کے پہلے پلیئر بھی بن گئے، عماد جونیئر لیول پر پاکستان کیلئے تین عالمی اعزازات جیت چکے ہیں جن میں دو ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اور 2019کی ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپیئن شپ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں