0

6 جی کمیونی کیشن ٹیکنالوجی: فاصلے کا نیا ریکارڈ


فرینکفرٹ: اس وقت جبکہ دنیا کے کچھ ممالک میں فائیو جی موبائل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ بیشتر ممالک اس کی تیاری کرچکے ہیں، جنوبی کوریا کی ایل جی الیکٹرونکس نے جرمن تحقیقی اداروں کے تعاون سے سکس جی (6G) سگنلز کو سب سے زیادہ فاصلے تک بھیج کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، جرمنی میں کیا گیا یہ تجربہ ایل جی الیکٹرونکس اور مشہور جرمن ادارے فرانہافر گیسیل شافٹ کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔تجربے کے دوران 6 جی سگنلز کو 328 فٹ (100 میٹر) دوری تک بھیجنے اور ڈیٹا منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ایل جی کی پریس ریلیز کے مطابق، 6 جی موبائل کمیونی کیشن کیلیے استعمال ہونے والی ریڈیو لہریں بہت زیادہ فریکوئنسی کی ہوتی ہیں جو فاصلہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت تیزی سے کمزور پڑتی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں