0

افغانستان میں صرف ایک ہفتے کی دوائیں اور طبی سامان بچا ہے، عالمی ادارہ صحت


کابل: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں ہمارے پاس اب صرف ایک ہفتے کا طبی سامان موجود ہے جو کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کا بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ احمد المدھاری نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے پاس افغانستان میں صرف اتنا سامان موجود ہے جو صرف ایک ہفتے میں ہی ختم ہوجائے گا۔احمد المدھاری نے کہا کہ افغانستان میں امن کی مخدوش صورت حال اور کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کی وجہ سے کمرشل فلائٹس کی گنجائش نہ ہونے پر 500 میٹرک ٹن ادویات دبئی سے افغانستان نہیں پہنچ سکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں