0

افغانستان کی صورتحال، وزیر خارجہ چار ملکی دورے پر روانہ


اسلام آباد: افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ممالک ایران، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، نئی حکومت کی تشکیل اور طالبان کو تسلیم کیے جانے کے معاملات پر بات کرنے کے لیے وزیر خارجہ چار ممالک کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ ان ممالک میں ایران، ترکمانستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔دورے کے دوران وزیر خارجہ، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے ان ممالک کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں