0

طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان


کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ افغانستان سے ہنرمند افغانیوں کے انخلا سے باز رہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا لوگوں کو ایئرپورٹ بلاتا ہے اور پھر انہی لوگوں پر فائرنگ کر دیتا ہے اس لیے اب ایئرپورٹ افغان شہریوں کے لیے بند کر رہے ہیں صرف غیرملکیوں کو ملک سے جانے کی اجازت ہوگی۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دس دنوں میں تشدد، قتل یا دہشت گردی کا ایک واقعہ بھی نہیں ہوا۔ پورے ملک میں سوائے کابل ایئرپورٹ کے مکمل طور پر امن و امان قائم ہے اور وہاں بھی ہلاکتوں کی ذمہ دار ذمہ دار امریکی فوج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں