0

نظامِ شمسی کا سب سے تیز رفتار شہابیہ دریافت


واشنگٹن ڈی سی: کارنیگی انسٹی ٹیوشن آف سائنس کے ماہرینِ فلکیات نے ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے تیز رفتار شہابیہ (ایسٹیرائیڈ) دریافت کرلیا ہے جو صرف 113 دن میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرلیتا ہے۔واضح رہے کہ سیارہ عطارد (مرکری) اس سے بھی کم وقت یعنی صرف 88 دن میں سورج کے گرد اپنا ایک چکر پورا کرلیتا ہے، تاہم اول تو وہ ایک سیارہ ہے اور دوم اس کا مدار خاصا مستحکم ہے۔
اس کے برعکس، نیا دریافت ہونے والا فلکیاتی جسم ایک شہابیہ ہے جس کا مدار بھی خاصا بے قاعدہ اور بیضوی شکل کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں