0

نیا پی سی بی چیئرمین، جاوید میاں داد رمیز راجہ کے حق میں سامنے آگئے


کراچی : سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے سے پاکستان کی کرکٹ مزید بہتر ہوسکتی ہے، کرکٹ میں بہتری کے لیے وزیراعظم دیگر سابق کرکٹرز کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھائیں۔ماضی میں پی سی بی میں ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے کرکٹر جاوید میاں داد نے سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے رمیز راجہ کو بورڈ کا چیئرمین بنانے کا بہترین فیصلہ کیا ہے تاہم عمران خان کو چاہیے کہ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی بھی خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور ماضی کے اچھے کھلاڑیوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں۔جاوید میانداد نے کہا کہ رمیز راجہ کو پی سی بی کا سربراہ بنائے جانے سے پاکستان کی کرکٹ بلندی کی طرف بڑھ سکتی ہے، رمیز راجہ بطور کرکٹر بہت محنتی اور بھرپور پریکٹس کرنے والے شخص تھے جو اپنے سینئرز سے مشاورت بھی کیا کرتے تھے، کرکٹ ان کے خون میں شامل ہے، کرکٹ کھیلنے والے گھرانے تعلق رکھنے والے رمیز راجہ بہت باشعور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں