0

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے دیے گئے شوکاز نوٹس کے جواب میں ایک سال کی مہلت مانگ لی۔ پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا عمران خان نے آج جواب جمع کرادیا۔وزیراعظم نے کورونا وائرس کی وبا کو انتخابات میں تاخیر کا بڑا سبب قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ایک سال کی مہلت مانگ لی اور الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی درخواست کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں